ǸԹ

Skip to main content
پریس ریلیز

وزارت خارجہ نےاذیت کے متاثرین کی حمایت کاعالمی دن منایا

وزارت خارجہ کی وزیر برائے انسانی حقوق نے اذیت کےشکارافراد سے برطانیہ کےتعاون کی توثیق اوراذیت دہی کنونشن کی منظوری کی حوصلہ افزائی کی تحریک کی تجدید کی ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

سینئیروزیربیرونس سعیدہ وارثی نے کہا ہے:

آج کے دن 1987ءمیں کنونشن وجود میں آیا تھا۔ اذیت کے متاثرین کی حمایت کاعالمی دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اذیت دہی اب بھی ایک عالی مسئلہ ہے۔ برطانیہ نے مسلسل اورغیر مشروط طور پراذیت دہی اور ظالمانہ، غیر انسانی،اورذلت آمیز سلوک یا سزا کے استعمال کی مذمت کی ہے اورتسلیم کرتا ہے کہ اس کا متاثرین اور ان کے خاندانوں اورکمیونٹیز پر تباہ کن اثر پڑتا ہے۔ اذیت دہی کے خلاف عالمی کارروائی برطا نیہ کے لئے ایک ترجیح ہے اوررہے گی۔

برطانیہ اپنی پیش قدمیوں، منصوبوں اورعالمی اقدامات کے ذریعے اذیت دہی کی روک تھام کرتا رہے گا۔ اگلے سال میں ہم ان ریاستوں کو جنہوں نے اب تک ایسا نہیں کیا ہے،اذیت رسانی کے خلاف کنونشن اوراس کے اختیاری پروٹوکول کو تسلیم کرنے کے لئے آمادہ کرنے کی کوششوں کی تجدید کرتے رہیں گے۔ کنونشن کو تسلیم کرنے سےیہ یقینی ہوجائے گا کہ یہ ریاستیں عالمی ماہرین سے مثبت مکالمہ کر سکیں گی اور عالمی برادری کوان کے اذیت دہی اور بے حسی کے خاتمے کے مجموعی عزم کا واضح پیغام مل جائے گا.

مزید معلومات

مزید جاننے کے لئے برطانیہ کے اقدامات

بیرونس وارثی ٹوئٹر پر

Updates to this page

شائع کردہ 26 جون 2013