ǸԹ

Skip to main content
خبروں کی کہانی

سکریٹری خارجہ کا ماہ رمضان پرتہنیتی پیغام

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے برطانیہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کے آغاز پر نیک تمناؤں کا پیغام ارسال کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

Foreign Secretary William Hague

سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

اس مقدس ماہ کے آغاز پر میں ایشیا، افریقہ، مشرق وسطی، یورپ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ‘‘رمضان مبارک’’ کہتا ہوں.

برطانیہ میں رمضان کئی نسلوں سے منایا جارہا ہے اورہمیں مسلم ددنیا سے اپنے مستحکم روابط ، جومشرق وسطی میں اپنی روایتی شراکت داری اورایشیا اورافریقہ سے اپنے مستحکم تاریخی بندھنوں سے لے کرہماری متحرک برطانوی مسلم کمیونٹی تک سے قائم ہیں،پرفخر ہے.

ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ یہ رمضان ان کئی لوگوں کے لئے مشکل ہوگا، جو کسی تنازع سے متاثرہوں، بےگھر ہوں یا غربت کا شکار ہوں۔ برطانیہ دنیا بھر میں انسانی فلاحی امداد فراہم کرنے والوں میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا جو عالمی امن، سلامتی اورخوشحالی کے فروغ کے لئے ہمارے مستحکم عزم کا ایک حصہ ہے.

مزید معلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر

وزارت خارجہ اور

وزارت خارجہ اردوٹوئٹر

وزارت خارجہ

اردوویب سائٹ

Updates to this page

شائع کردہ 28 جون 2014