ǸԹ

Skip to main content
پریس ریلیز

سکریٹری خارجہ کا جنوبی اسرائیل اورغزہ میں تشدد میں کمی پرزور

ولیم ہیگ نے اسرائیل پر راکٹ حملوں کی مذمت کی ہے اوراسرائیل اورغزہ میں تشدد میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے.

اسے 2010 to 2015 Conservative and Liberal Democrat coalition government کے تحت شائع کیا گیا تھا

فلسطینی جنگجو گروپوں کے اسرائیل پر راکٹوں سے حملےاورغزہ پراسرائیلی فضائی حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے سکریٹری خارجہ ولیم ہیگ نے کہا:

مجھے غزہ اورجنوبی اسرائیل میں تشدد میں حالیہ اضافے پر گہری تشویش ہے۔ میں غزہ میں مقیم جنگجوؤں کے اسرائیل میں راکٹوں سے حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ برطانیہ حماس اوردوسرے جنگجو گروپوں سے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔اسرائیل کے عوام کو اپنی سلامتی کے بارے میں مستقل خوف کے بغیر جینے کا حق ہے غزہ کے عوام کو بھی امن سے رہنے کا حق ہے.

تمام فریقین کو نومبر 2012ء کی جنگ بندی کا مکمل احترام کرنا چاہئیے اورغزہ میں تنازع اورعدم استحکام کی اصل وجوہ پر توجہ دینا چاہئیے۔ تشدد میں خطرناک اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں اور مشرق وسطی امن عمل کے امکانات کے لئے مہلک ہوگا.

مزیدمعلومات

سکریٹری خارجہ ٹوئٹر پر

وزارت خارجہ ٹوئٹرپر

وزارت خارجہ اور

وزارت خارجہ اردوٹوئٹر

وزارت خارجہ

اردوویب سائٹ

Media enquiries

For journalists

Updates to this page

شائع کردہ 8 جولائی 2014